ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم آزادی پر راہل گاندھی کی مبارکباد، پرینکا گاندھی نے کہا ’آزادی کا تحفظ ضروری‘

یوم آزادی پر راہل گاندھی کی مبارکباد، پرینکا گاندھی نے کہا ’آزادی کا تحفظ ضروری‘

Sat, 15 Aug 2020 21:40:29    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آج ہندوستان اپنی 74ویں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کا ایک نظریہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ "بقائے باہمی کا واحد متبادل تباہی ہے... جواہر لال نہرو۔" ٹوئٹ کے آخر میں انھوں نے لکھا "یوم آزادی پر نیک خواہشات۔"

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور مجاہدین آزادی کی جدوجہد کو یاد کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”جان کی قیمت ادا کر کے طویل جدوجہد کے بعد ہندوستان کو آزادی ملی۔ کروڑوں ہندوستانی ایک ہو کر سچ کے لیے لڑے اور جیتے۔ جان کی بازی لگا کر ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔ یوم آزادی کے مبارک موقع پر سرحد پر کھڑے جوانوں، طبی اہلکاروں، صفائی ملازمین، کسانوں اور مزدوروں کو سلام۔“

واضح رہے کہ اس سال ایک طرف آزادی کا جشن ہے تو دوسری طرف کورونا کا قہر ہے۔ کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ نہ ہو اس لیے کئی طرح کے احتیاط کے ساتھ جگہ جگہ جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔


Share: